افغان فضائیہ کی کارروائی، 8 عسکریت پسند مارے گئے ،13 زخمی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان فضائیہ کی مشرقی کنڑ اور نورستان صوبے میں کارروائیوں کے نتیجے میں 8 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 13 زخمی ہوگئے ۔
افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ نورستان کے ضلع دو آب اور کنڑ کے ضلع اسمار میں افغان فضائیہ کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے کارروائی کی ہے ۔ طالبان کی طرف سے گزشتہ 2 دنوں کے دوران افغان سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر لگاتار حملے کیے گئے جس کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں اسمار میں 6 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 11 زخمی ہوئے جبکہ دیگر 2 عسکریت پسند دو آب میں زخمی ہوئے جو بعد ازاں چل بسے۔ کارروائی میں عسکریت پسندوں کے گولہ بارود کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے ۔ دوسری طرف حکومت مخالف عسکریت پسند گروپوں نے کارروائی کی تصدیق نہیں کی ہے۔
