تربیت یافتہ عملے کی کمی، پشاور میں انسداد پولیو مہم موخر
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں8 روزہ انسداد پولیو مہم موخر کر دی گئی ہے اور اب مہم 28 مار چ کی بجائے 4 اپریل سے شروع ہو گی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد پولیو مہم کیلئے انجکشن لگانے والے تربیت یافتہ افراد کی کمی کی وجہ سےمہم کو موخر کر دیا گیا ہے ۔محکمہ صحت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو انسداد پولیو مہم کیلئے انجکشن لگانے والے تربیت یافتہ افراد درکار ہیں جن کی تعداد پوری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق مہم کے دوران پشاورمیں ڈیڑھ لاکھ بچوں کوانسدادپولیوکے انجکشن لگناتھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کو ،پشاور سے حالیہ3 پولیو کیسز سامنے آنے کے بعد شدید تشویش لاحق ہے اور اس حوالے سے شہر کی بعض یونین کونسلیں مسلسل تشویش کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
