قومی اسمبلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ازسرنو سروے کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

قومی اسمبلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ازسرنو سروے کرانے کی قرارداد ...
قومی اسمبلی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ازسرنو سروے کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ازسرنو سروے کرانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے جبکہ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے کرا رہی ہے اور ملک بھر سے ملنے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں ثریا اصغر نے قرارداد پیش کی کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے نیا سروے کرنے اور اسے غریبوں کے لئے زیادہ مفید بنانے کے لئے اسے وسعت دینے کے اقدامات کرے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سروے کرا رہی ہے، ہم اس قرارداد کی مخالفت نہیں کرتے۔ ثریا اصغر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت بہت سے غیر مستحق افراد رقم لے رہے ہیں لہذا ان کو نکالا جائے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک بھر سے ملنے والی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بھی مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے زیادہ تر علاقے سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سروے سے محروم رہ گئے ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کی منظوری دیدی۔

مزید :

اسلام آباد -