پشاور برفانی تودہ حادثہ: ملبے تلے دبے6طلباء کو تاحال نہ نکالا جا سکا

پشاور برفانی تودہ حادثہ: ملبے تلے دبے6طلباء کو تاحال نہ نکالا جا سکا
پشاور برفانی تودہ حادثہ: ملبے تلے دبے6طلباء کو تاحال نہ نکالا جا سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں 5 روز قبل برفانی تودے تلے دب جانے والے6طلباءکو تاحال نہیں نکالا جا سکا جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے حکومت سے آرمی کا ہائی اسکلڈ دستہ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برفانی تودے تلے تاحال 6 طلباءدبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے موسم کے سازگار ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ابتدائی امدادی کارروائیوں کے دوران برفانی تودے کے نیچے سے دو طالب علموں کو نکال لیا گیا تھا جس کے بعد موسم خراب ہونے کے باعث آپریشن روکنا پڑا تاہم موسم سازگار ہونے کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا تھا لہذاسرچ آپریشن کیلئے آرمی کا ہائی اسکلڈ دستہ فراہم کیا جائے۔پشاور کے علاقے موسوم کے گورنمنٹ ہائی سکول میں پشاور بورڈ کے تحت ثانوی جماعتوں کے سالانہ امتحانات دیکر طلباء گھر واپس جا رہے تھے کہ برفانی تودہ گرنے سے نیچے دب گئے جن میں سے دو کی لاشیں اتوار کے روز نکال لی گئی تھی جبکہ باقی 6 تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

پشاور -