ایئرلائن کی غفلت ، امریکی شہری بغیر ویزہ پاکستان پہنچ آیا

ایئرلائن کی غفلت ، امریکی شہری بغیر ویزہ پاکستان پہنچ آیا
ایئرلائن کی غفلت ، امریکی شہری بغیر ویزہ پاکستان پہنچ آیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غیرملکی ایئرلائن کی غفلت کی وجہ سے امریکی شہری بغیر ویزہ پاکستان پہنچ گیا تاہم بے نظیر ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران یہ انکشاف ہونے پر اسی پرواز کے ذریعے غیرملکی شہری کو ڈپورٹ کردیاگیاجبکہ اومان ایئرلائن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق امریکی شہری جوزف ہنری اومان ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا لیکن جب امیگریشن حکام نے ان سے دستاویزات طلب کیں تو ان کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں تھا جس پر امریکی شہری کو اسی پرواز سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -