فرانس حوالگی پر اعتراض نہیں ، اپنی صفائی پیش کریں گے: صالح عبدالسلام

فرانس حوالگی پر اعتراض نہیں ، اپنی صفائی پیش کریں گے: صالح عبدالسلام
فرانس حوالگی پر اعتراض نہیں ، اپنی صفائی پیش کریں گے: صالح عبدالسلام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) پیرس دھماکوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اور برسلز دھماکوں سے قبل چھاپہ مارکارروائی کے دوران گرفتار صالح عبدالسلام نے کہاہے کہ وہ فرانس جاکر اپنی صفائی پیش کریں گے ، بیلجئم سے فرانس کو اپنی حوالگی کی مزاحمت نہیں کریں گے ۔
بی بی سی کے مطابق برسلز میں پولیس کے چھاپے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار صالح عبدالسلام کے وکیل سوین مری نے بتایاکہ عبدالسلام جلد از جلد فرانس جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ وہاں جا کر اپنی صفائی پیش کریں۔مسٹر مری نے مزید بتایا کہ عبد السلام کو برسلز حملوں سے متعلق معلومات نہیں ہیں اور انھوں نے ان حملوں کے بعد پولیس کے ساتھ تعاون بند کر دیا ہے جبکہ جمعرات کو عبد السلام کی حراست سے متعلق ہونے والی سماعت اب 7 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صالح عبدالسلام نومبر میں پیرس پر ہونے والے حملوں کے مبینہ طورپر مرکزی ملزمان میں سے ایک ہیں،بیلجیم نژاد عبد السلام فرانس کے شہری ہیں جنھیں فرانس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
منگل کو برسلز میں ہونے حملوں کا تعلق بھی پیرس حملوں اور عبدالسلام کی گرفتاری سے جوڑا جا رہا ہے۔