ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویمن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 114 رنز کا ہدف 16.3اوورز میں 1وکٹ کےنقصان پر حاصل کر لیا جس میں سدرا امین 53رنز کے ساتھ نمایاں رہیں جبکہ بسمہ معروف 43 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ اوپنگ پر آنے والی ناہیدہ خان صرف 10 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہوسکیں ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاجس پر سنجیدہ اسلام اور شرمین اختر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن سنجیدہ اسلام وکٹ پر قدم جمانے میں کامیا ب نہیں ہوئیں اور ایک رن پر انعم امین کی گیند کا نشانہ بنیں، ان کے بعد آنے والی سلمہ خاتون صرف 10 رن بنانے میں ہی کامیاب ہوئیں اور پولین لوٹ گئیں،اوپنگ پر آئیں شرمین اختر بھی صرف 19 رنز بنا سکیں اور ثنامیر کی گیند پر پولین لوٹ گئیں۔فرگانہ 36،نگر سلطانہ کوئی رن نہ بناسکیں۔رومانہ احمد 7،فہیما خاتون 4،جہانارا عالم11 اور لتا مندول  نے 12 رنز بنائے جبکہ پنا گوش 1 اور ختیجہ صفر کے ساتھ ناقابل شکست رہیں۔پاکستان کی جانب سے انعم امین اور آسماویہ اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ثنامیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔