برسلز حملے ، حملہ آور وں نے خوفزدہ ہوکر خود کو اڑالیا ؟ ناقابل یقین دعویٰ سامنے آگیا
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجئم کے دارلحکومت میں ایئرپورٹ اور میٹروسٹیشن پر حملوں میں 30سے زائدافرادمارے جاچکے ہیں اور ان حملوں کی تحقیقات و دنیا بھر سے مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسی دوران بیلجئم کے پراسیکیوٹر جنرل نے دعویٰ کیاہے کہ ایک حملہ آور کی وصیت کوڑے کے ڈرم سے مل گئے ہے جس کے مطابق ملزم نے لکھاکہ©”میں نہیں جانتا کہ اب میں کیا کروں، کوئی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا ہوگا کیونکہ مجھے ہر جگہ ڈھونڈا جا رہا ہے“۔ ان الفاظ سے یہ چہہ مگوئیاں بھی شروع ہوگئی ہیں کہ حملہ آوروں نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہتھے چڑ ھنے کے ڈر سے بروقت خود کو اڑالیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل نے بتایاکہ پولیس کو کوڑے کے ایک ڈرم سے خودکش بمبار کی آخری وصیت ملی ہے ، خود کش حملہ آور اپنا کمپیوٹر اور کاغذ پر لکھی نصیحت چاربیک کالونی کی ایک شاہراہ پرنصب کوڑے کے ڈرم میں پھینک گیا تھا۔
تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آوروں کے فلیٹ سے داعش کا ایک جھنڈا ،ایک آتشیں رائفل، ڈیٹونیٹرز اور پیرس حملوں کے مرکزی مشتبہ کردار صلاح عبدالسلام کے انگلیوں کے نشان ملے تھے۔
