’اسلحے سے لیس 400افراد یورپ بھر میں دھماکوں کیلئے تیار!‘ ایسا لرزہ خیز انکشاف کہ پوری مغربی دنیا پریشانی میں ڈوب گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پیرس میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات کچھ کم خوفناک نہ تھی مگر برسلز میں دہشت گرداس سے بھی بڑی واردات کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اب سکیورٹی ماہرین نے ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے جس سے پہلے سے خوفزدہ یورپی ممالک کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔
ماہرین نے یورپی ممالک کو برسلز سے بھی بڑے کسی سانحے سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ”اس وقت یورپی ممالک میںداعش کے 400سے 600 اعلیٰ تربیت یافتہ شدت پسند موجود ہیں اور ان کے پاس دہشت گردی کی واردات کرنے کے لیے لیے اسلحہ و دھماکہ خیز مواد بھی موجود ہے۔ شدت پسند تنظیم نے انہیں کسی مخصوص وقت پرکارروائی کرنے کے لیے روکا ہوا ہے اوروہ کسی بھی وقت یورپ کے کسی بھی شہر میں برسلز سے بھی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔داعش نے ان شدت پسندوں کوخاص طور پر یورپی شہروں میں حملوں کی تربیت دے کر یورپ میں بھیج رکھا ہے۔ “
مزید جانئے: یورپ میں دہشت گردی، حملہ آوروں نے ایک ہاتھ میں ایسی چیز پہنی ہوئی تھی کہ پولیس دیکھ کر چکراگئی
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یورپی اور عراقی خفیہ ایجنسیوں اور فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ ”داعش کے کمانڈروں نے یورپ میں بھیجے گئے ان شدت پسندوں کو حملے کے وقت، جگہ اور طریقہ¿ واردات کے متعلق مخصوص ہدایات دے رکھی ہیں تاکہ ان کے حملوں میں زیادہ سے زیادہ اموات واقع ہوں اور املاک کو نقصان پہنچے۔شام اور عراق میں داعش شدت پسندوں کو مغربی ممالک میں جا کر حملے کرنے کی تربیت دینے کے لیے مخصوص کیمپ بنا رکھے ہیں۔ یہ کیمپ اس قدر مربوط اور منظم ہیں کہ شام میں داعش پر مشکل وقت آنے کے باوجود تواتر کے ساتھ تربیت یافتہ شدت پسندوں کو یورپ میں بھیج رہے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پیرس حملوں کے ملزم نے ہلاکت سے قبل بتایا تھا کہ وہ 90شدت پسندوں کے گروپ کے ساتھ یورپ میں داخل ہوا تھا، ان تمام شدت پسندوں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا اور یہ کئی یورپی ملکوں میں پھیل گئے تھے۔
