پہلی مرتبہ ایک ایسے ملک کا شہری شام جاکر داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرتا پکڑا گیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

پہلی مرتبہ ایک ایسے ملک کا شہری شام جاکر داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرتا پکڑا ...
پہلی مرتبہ ایک ایسے ملک کا شہری شام جاکر داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرتا پکڑا گیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے کئی ممالک سے شدت پسندانہ خیالات کے حامل افراد ترکی کے راستے شام پہنچ کر شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ترک سکیورٹی فورسز نے ایک جاپانی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو ترکی سے بارڈر عبور کرکے شام میں جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ جاپانی اخبار ”جاپان ٹوڈے“ کی رپورٹ کے مطابق 24سالہ جاپانی نوجوان ترکی کے صوبے غازیانتیب(Gaziantep) کے ضلع کارکمیس(Karkamis) سے بارڈر عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

مزید جانئے: برسلز بم دھماکوں کے وقت ایئرپورٹ ورکرکا ایسا جرت مندانہ اقدام کہ ’ہیرو ‘بن گیا ، دلخراش داستان بھی بیان کر دی
ترک میڈیا کے مطابق اس نوجوان نے سوشل میڈیا کے ذریعے داعش سے رابطہ کیا۔ ترک حکام اس سے تفتیش کر رہے ہیں جس کے بعد اسے جاپانی حکام کے حوالے کر دیا جائے گا جو اسے واپس اپنے ملک لے جائیں گے۔ ترک نیوز ایجنسی دوگان کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے ایک شامی شہری نے ٹیلی فون کے ذریعے داعش میں شمولیت کی ترغیب دی۔ دوسری طرف ترکی میں موجود جاپانی سفارت خانے کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ جاپانی نوجوان کے متعلق میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہیں تاہم انہوں نے تاحال اس واقعے کی تصدیق نہیں کی۔