’بجلی کے بدلے میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا‘

’بجلی کے بدلے میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا‘
’بجلی کے بدلے میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) نئے دور میں جہاں انسان کی ضروریات بدل رہی ہیں وہیں لین دین کا انداز بھی تبدیل ہورہا ہے۔ اس کی ایک مثال بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان طے پانے والا معاہدہ ہے جس کے تحت بھارت بنگلہ دیش کو بجلی بیچے گا اور بنگلہ دیش اس کی ادائیگی رقم کی بجائے انٹرنیٹ کی صورت میں کرے گا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت بھارت بنگلہ دیش کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا اور اس کے بدلے بنگلہ دیش بھارت کو 10GB بینڈوتھ کا انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔

امریکہ کو سب سے زیادہ خطرہ مسلمانوں سے نہیں بلکہ ’اِن‘ سے ہے، ایسا انکشاف کہ اوباما کے پسینے نکل آئے
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے مغربی حصوں میں بجلی کی قلت ہے جبکہ بھارتی میں شمال مشرقی ریاستوں کو انٹرنیٹ کی ضرورت ہے۔ دونوںممالک نے یہ مسئلہ حل کرنے کے لئے آپس میں بجلی اور انٹرنیٹ کے تبادلے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی علاقے تری پورہ سے بنگلہ دیش کو بجلی فراہم کی جائے گی جس کے لئے پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا نے 400 کلو وولٹ کی ٹرانسمیشن لائن سوریا مانی نگر سے بنگلہ دیشی سرحد تک پہنچادی ہے۔ پاور گرڈ کارپوریشن آف بنگلہ دیش اس سے آگے ٹرانسمیشن لائن کو کمیلا تک لیجائے گی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بھارت کے مغرب اور جنوب میں تو انٹرنیٹ گیٹ ویز پہلے سے موجود ہیں لیکن مشرق میں اس کی شدید ضرورت تھی۔ بنگلہ دیش کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے کے نتیجے میں شمال مشرقی علاقوں، خصوصاً آسام، تری پورہ اور سکم کی انٹرنیٹ کی ضروریات پوری ہوں گی۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے اس معاہدے کے حتمی معاملات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے طے کئے۔