پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی حریت رہنماوں سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی حریت رہنماوں سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر ...
پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کی حریت رہنماوں سے ملاقات،مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط نے کشمیر کے حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق سے ملاقات کی ہے جس میں مسئلہ کشمیر کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بھارتی میڈ یا نے اس ملاقات کو روکنے کے لیے نہ صرف حریت رہنماﺅں پر بے جا تنقید کی بلکہ پاک بھارت مذاکرات متاثر ہونے کی بھی دھمکی دی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی ملاقات میں تینوں رہنماوں کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بات چیت ہوئی ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ملاقات میں کسی ملک کے خلاف بات نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حریت رہنماوں کی پاکستانی سفارتخانے میں یوم پاکستان کی تقریب میں آمد پر بھی بھارتی میڈ یا نے منفی کردار ادا کیا تھا اور حریت رہنماوں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -