الطاف حسین نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرنے کے لیے ایک فراڈیئے کو پیسے دئیے تھے :مصطفی کمال

الطاف حسین نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرنے کے لیے ایک فراڈیئے کو پیسے ...
الطاف حسین نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے بات کرنے کے لیے ایک فراڈیئے کو پیسے دئیے تھے :مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال نے ہے کہاکہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ظہیر السلام سے گفتگو کے لیے ایک فراڈیے کو پیسے دیے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی صرف آدھا سچ بول رہاہوں ،باقی سچ ایم کیو ایم ک رد عمل سے مشروط ہے ۔
حید ر آباد میں دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پر الزام لگا یا جا رہا ہے کہ سٹیبلشمنٹ کے کہنے پر سب کچھ کر رہے ہیں ،در حقیقت ایم کیو ایم خود ہی خفیہ اداروں سے رابطے کرنے کے لیے کوششیں کرتی رہتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ 2013میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے صرف بات کرنے کے لیے الطاف حسین نے ایک فراڈیئے کو پیسے دئیے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ ظہیر السلام سے بات کرنے کے لیے الطاف حسین نے کس شخص کو کتنے پیسے دئیے اور یہ پیسے لاکھوں میں نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ تھے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ ابھی آدھا سچ بول رہاہوں باقی سچ ایم کیو ایم کے رد عمل سے مشروط ہے۔

مزید :

حیدرآباد -