شہر قائد میں پولیس اور حساس ادارو ں کا مشترکہ آپریشن ،تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ،اسلحہ و بارود برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔کراچی کے علاقے منگھو پیر پختونخوآباد میں پولیس اور حساس اداروں نے داخلی اور خارجی راستے بند کر کے آپریشن کیا ،اس موقع پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس پر سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے تین ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ۔اس ایچ او منگھو پیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،دستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے ۔
