پن بجلی کی پیداوار کیلئے کالا باغ ڈیم سے مناسب منصوبہ ممکن نہیں

پن بجلی کی پیداوار کیلئے کالا باغ ڈیم سے مناسب منصوبہ ممکن نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈر زونگ پنجاب خواجہ خاور رشیدنے کہا ہے کہ توانائی بحران کے حل کیلئے تھر کول سب سے بہتر اور سستاآپشن ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار کیلئے کالا باغ ڈیم سے مناسب منصوبہ ممکن نہیں مگر اس تکنیکی معاملہ کو سیاسی مسئلہ اور متنازعہ بنا دیا گیاہے۔تھرکول میں چینی سرمایہ کاری اور کئی منصوبوں کو اقتصادی راہدداری کے تحت کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر کے کوئلے کوبڑے پیمانے پر استعمال کر کے معاشی تحفظ اور تیز رفتار ترقی یقینی بنائی سکتی ہے۔تھر کے منصوبوں میں تاخیرملکی ترقی، محفوظ مستقبل، خودکفالت اوربقاء کیلئے نقصان دہ ہو گی ۔خاور رشید نے کہا کہ تھر کول کو مناسب توجہ دینے اور کالاباغ ڈیم بنانے سے سے ملک کے درآمدی بل میں کمی اورآمدنی و روزگار میں زبردست اضافہ ہو گاجبکہ بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے وسائل ملیں گے ۔پچیس سال قبل دریافت ہونے والے 185 ارب ٹن کے ذخیرے سے ابھی تک فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔ یہ کوئلہ پاکستان کوکئی صدیوں تک سعودی عرب اور قطر کے مجموعی تیل و گیس کے ذخائر سے زیادہ توانائی دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔
؂پاکستان60فیصد توانائی ضروریات درآمد کر رہا ہے اور اگلے دس سال میں بجلی کی طلب 45 ہزار میگاواٹ ہو جائے گی جس سے نمٹنا مشکل ہو گا۔

مزید :

کامرس -