پن بجلی کیلئے آبی وسائل سے بھر پور استفادہ کیا جائے ، عاطف اکرم شیخ

پن بجلی کیلئے آبی وسائل سے بھر پور استفادہ کیا جائے ، عاطف اکرم شیخ

اسلام آباد (اے پی پی) توانائی بحران کے حل کیلئے تھر کول سب سے بہترین ذریعہ ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار کیلئے آبی وسائل سے بھر پور استفادہ کی ضرورت ہے۔تھرکول میں چینی سرمایہ کاری اور کئی منصوبوں کو اقتصادی راہدداری کے تحت کرنا خوش آئند ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تھر کے کوئلے کوبڑے پیمانے پر استعمال کر کے معاشی تحفظ اور تیز رفتار ترقی یقینی بنائی سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول کو مناسب توجہ دینے اور آبی وسائل کی ترقی سے ملک کے درآمدی بل میں کمی اورآمدنی و روزگار میں زبردست اضافہ ہو گا جبکہ بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے وسائل بھی دستیاب ہوں گے ۔ کوئلہ کے ذخائر پاکستان کوکئی صدیوں تک سعودی عرب اور قطر کے مجموعی تیل و گیس کے ذخائر سے زیادہ توانائی دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ پاکستان60 فیصد کے مساوی توانائی کی ضروریات درآمد کر رہا ہے اور اگلے دس سال میں بجلی کی طلب 45 ہزار میگاواٹ تک بڑھ جائے گی اور اس حوالے سے جامع اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کامرس