پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزے جاری کرنے کے خصوصی اختیارات دے رکھے تھے: وزیر اعظم کا خط منظر عام پر

پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزے جاری کرنے کے خصوصی اختیارات دے رکھے تھے: ...
پیپلز پارٹی نے حسین حقانی کو ویزے جاری کرنے کے خصوصی اختیارات دے رکھے تھے: وزیر اعظم کا خط منظر عام پر

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کیلئے مکمل اجازت دے رکھی تھی ،سابق وزیر اعظم کی پرنسل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے دستخطوں سے جاری کیا گیا خط سامنے آگیا ہے۔

چودہ جولائی 2010 کوسابق وزیراعظم کی پرنسیل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے ذر یعے ویزوں کااختیارخفیہ خط کے ذریعے دیاگیا۔خط میں کہاگیاکہ جن افرادکوامریکی حکومت اجازت دے انہیں ویزے جاری کئے جائیں۔

پاکستانی سفیرکوواشنگٹن میں اپنی مرضی سے ایک سال تک ویزوں کے اجراءکی اجازت دی گئی،خط میں یہ بھی کہاگیاہے کہ پاکستانی سفیرکو امریکیوں کوویزوں کے اجراءسے متعلق وزیراعظم آفس کوآگاہ کرناہوگا، خط پرچودہ جولائی دوہزاردس کی تاریخ درج ہے۔

مزید : قومی


loading...