داؤ پیچ،پھرتی اور طاقت کا کھیل جمے گا اب کراچی میں

داؤ پیچ،پھرتی اور طاقت کا کھیل جمے گا اب کراچی میں

کراچی(سپورٹس ڈیسک)داؤ پیچ اور طاقت کا کھیل جمے گا اب کراچی میں، رواں سال مئی میں اٹھارہ ممالک کے پچیس پہلوان کراچی میں دنگل سجائیں گے اور ریسلنگ کا سلطان چنیں گے۔ پرو ریسلنگ کے کنگ بادشاہ خان نے چار بین الاقوامی ریسلرز کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین پرو ریسلنگ کے دھماکہ خیز مقابلے د یکھنے کیلئے تیار ہو جائیں جو کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہونگے۔انٹرنیشنل ریسلر ٹائنی آئرن نے کہا کہ پاکستان میں انہیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

پرو ریسلنگ کے کنگ بادشاہ خان پاکستان میں پہلوانی کے فروغ کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ٹریننگ سینٹرز بھی قائم کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی