شاہینوں کا یوم پاکستان پر قوم کو شاندار تحفہ ، ہاکی سیریز گرین شرٹس کے نام

شاہینوں کا یوم پاکستان پر قوم کو شاندار تحفہ ، ہاکی سیریز گرین شرٹس کے نام

ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم نے شائقین کو 23 مارچ کا تحفہ دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری میچ ڈرا کر کے5میچوں پرمشتمل سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی ۔آخری میچ میں سخت مقابلے میں پہلے 3 کوارٹرز میں کوئی ٹیم سکور نہ کرسکی مگر چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک گول کیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز کی کامیابی یوم پاکستان پر قوم کو تحفہ ہے، یقین ہے کہ اب آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی لڑکے اچھا پرفارم کریں گے۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جہاں تین کوارٹرز تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کرتی رہیں مگر کامیاب نہ ہوسکیں۔کھیل کے چوتھے کوارٹر میں محمد عرفان جونیئر نے پاکستان کو برتری دلائی لیکن کچھ ہی منٹ بعد نیوزی لینڈ نے اسکوربرابر کردیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔پاکستان ہاکی ٹیم اب اپنی اگلی سیریز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی