کوسل پریرا بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز سے باہر

کوسل پریرا بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز سے باہر
 کوسل پریرا بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز سے باہر

  


دمبولا(اے پی پی) سری لنکن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوسل پریرا انجری مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچز سے باہر ہو گئے، پریرا بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹور ون ڈے میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز (کل) ہفتہ سے ہو رہا ہے۔ سری لنکن ٹیم مینجر آسانکا گروسنہا نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پریرا کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

تاہم احتیاطی تدابیر کی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز نہیں کھیلیں گے لیکن ہمیں پوری امید ہے کہ وہ تیسرے ون ڈے سے قبل دوبارہ ٹیم جوائن کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی