ٹم ساؤتھی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے دستبردار

ٹم ساؤتھی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے دستبردار

ہملٹن(اے پی پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، روز ٹیلر کے بعد فاسٹ باؤلر اور نائب کپتان ٹم ساؤتھی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹیسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں، ساؤتھی کیویز کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو پروٹیز کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے ہوں، اس سے قبل روز ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ بھی انجریز میں مبتلا ہو چکے ہیں، ٹیلر اور ساؤتھی آخری ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ بولٹ کی شرکت بھی مشکوک ہے۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) ہفتہ سے ہملٹن میں شروع ہو گا اور مہمان پروٹیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ساؤتھی ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی