قومی ٹینس ٹیم اسلامک گیمز میں شرکت کریگی،اعصام کی معذرت

قومی ٹینس ٹیم اسلامک گیمز میں شرکت کریگی،اعصام کی معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹینس ٹیم اسلامک گیمز میں شرکت کرے گی، اعصام الحق بین الاقوامی مقابلوں کے باعث پاکستان کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق اسلامک گیمز رواں سال 12 سے 22مئی تک آذر بائیجان کے شہر باکو میں ہوں گے جس میں کیلئے پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آٹھ رکنی مرد و خواتین ٹیم کا اعلان کرچکاہے، مرد کھلاڑیوں میں عقیل خان، عابد علی، اکبر محمد، عابد مشتاق اور مزمل مرتضیٰ شامل ہیں۔
، اعصام الحق بین الاقوامی مقابلوں میں مصروفیات کے باعث ایونٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔اسی طرح خواتین کھلاڑیوں میں اوشنا سہیل ‘ سائرہ منصور ‘ سائرہ محبوب اور مہک کھوکھر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بہت جلد لگایا جائے گا اور انہیں تربیتی کیمپ میں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے فیڈریشن نے باصلاحیت مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے اور امید ہے کہ اسلامک گیمز میں قومی ٹینس ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میڈلز جیت کر وطن واپس لوٹے گی۔