مارگلہ فیسٹیول کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

مارگلہ فیسٹیول کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے ) کے زیر اہتمام مارگلہ فیسٹیول کے تحت فٹ بال ٹورنامنٹ (کل ) ہفتہ کو اسلام آباد میں شروع ہوگا ۔سی ڈی اے کے حکام کے مطابق ٹورنامنٹ میں اسلام آباد بھر کے 20 کلب حصہ لیں گے ۔

اسی طرح اپریل میں ہاکی، باسکٹ بال، والی بال، سائیکلنگ، رگبی، ٹیبل ٹینس اور خواتین کے سائیکلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے پاس ٹیلنٹ دکھانے کا اچھا موقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی