سدرہ کے نئے ڈرامے ’’چالاک چوچے ‘‘کا آج سے آغاز

سدرہ کے نئے ڈرامے ’’چالاک چوچے ‘‘کا آج سے آغاز
 سدرہ کے نئے ڈرامے ’’چالاک چوچے ‘‘کا آج سے آغاز

  


لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں نئے ڈرامہ ’’چالاک چوچے ‘‘کا آغازآج ہوگا۔ اس ڈرامہ کے رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ نمایاں فنکاروں میں سدرہ نور،آفرین،شاہد خان،مختار چن ،عمران شوکی،گڈو کمال اور ماہین خان شامل ہیں۔ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر ملک طارق نے کہا ہے کہ فحاشی کا دور ختم ہوچکا ہے اب عوام صرف اور صرف معیاری کام کو پسند کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے کہا کہ تھیٹر کے عروج اور ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت اہم کردار ہے‘ تھیٹر ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا‘ نئے موضوعات پر فلمیں بنائی جائیں تو فلم انڈسٹری بھی ترقی یافتہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ تھیٹر کبھی زوال پذیر نہ ہو اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ فلمیں بنانے والوں کو چاہئے کہ وہ نئے موضوعات پر کام کریں۔

مزید : کلچر