ڈائریکٹرز پی ٹی وی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کومبارکباد

ڈائریکٹرز پی ٹی وی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کومبارکباد

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن میں پی ٹی وی ہوم کے جنرل منیجر ذولفقار احمدکو پی ٹی وی کے ڈائریکٹر پروگرام، لاہور سینٹر کے جنرل منیجر بشارت خان کو ڈائریکٹرپی ٹی وی اکیڈیمی اور ڈائریکٹر اکیڈمی تسلیم کوثر کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنائل کے عہدے پر ترقی ملنے پرپی ٹی وی سینٹرل ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر جہانگیر خان نے مبارکباد پیش کی ہے ۔پی ٹی وی کے صدر جہانگیر خان نے امید ظاہر کی ہے کہ تبدیلیاں اور ترقیاں پی ٹی وی کے لئے نیک شگون ثابت ہوں گی۔

اور پی ٹی وی کے یہ تمام ذمہ داران چیئرمین عطاالحق قاسمی کے ویژن کی تکمیل کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا کے سٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔جہانگیر خان نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈائریکٹر پروگرام آغا ذوالفقار احمد خان کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : کلچر