وینا کا شوہر کے ساتھ یوم پاکستان پر گایا گانا ریلیز

وینا کا شوہر کے ساتھ یوم پاکستان پر گایا گانا ریلیز
 وینا کا شوہر کے ساتھ یوم پاکستان پر گایا گانا ریلیز

  


لاہور (آن لائن)پاکستانی ماڈل و اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک کے درمیان علیحدگی، پھر صلح کی خبریں کئی روز سے میڈیا میں گردش کر رہی تھیں، اب ان دونوں نے یوم پاکستان کے روز وطن عزیز کے لیے ایک ساتھ گایا ہوا گانا بھی ریلیز کردیا۔وینا ملک نے 23 مارچ کی مناسبت سے یہ گانا اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کی گلوکاری خود انہوں نے اور ان کے شوہر اسد خٹک نے کی۔'یہ تیرا پاکستان ہے' نامی گانے میں پاکستان کے کئی شہروں کی خوبصورتی اور یہاں کی یادگاروں کو دکھایا گیا، ساتھ ساتھ پاکستان کے باصلاحیت افراد اور ان کی شاندار کارکردگی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔گانے میں عبد الستار ایدھی سمیت کئی ایسی شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس گانے کے ذریعے پاکستانی عوام کو پیغام دیا گیا کہ 'یہ سب کا پاکستان ہے اور یہ سب کی پہچان ہے'۔

مزید : کلچر