مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے نیا منصوبہ پیش کرنے کا عندیہ

مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے نیا منصوبہ پیش کرنے کا عندیہ

قاہرہ(اے این این)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے عندیہ دیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی رواں ماہ کے آخر میں اردن کے درالحکومت عمان میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حل کے واسطے ایک نیا منصوبہ پیش کرے گی جس میں تصفیے کے تحت بعض نکات کی دوبارہ تشکیل شامل ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابو الغیط نے کہا ہے کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی آئندہ ماہ کے اوائل میں ہونے والی مصری امریکی سربراہ ملاقات میں یہ منصوبہ واشنگٹن تک پہنچائیں گے۔فلسطینی صدر کے مشیر برائے خارجہ امور نبیل شعث یہ واضح کر چکے ہیں کہ عرب سربراہ اجلاس میں اسرائیلی اور امریکی کوششوں کو زیر بحث لایا جائے گا جو فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حل کے واسطے مجوزہ "عرب امن منصوبے" کو پلٹنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

مزید : عالمی منظر