کشمیر کے حق کے لئے پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے: سید علی گیلانی

کشمیر کے حق کے لئے پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے: سید علی گیلانی

سرینگر (آن لائن) حریت راہنما سید علی گیلانی نے یوم پاکستان پر حکومت پاکستان ، پاک فوج اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز اور مسلمانوں کے لئے نعمت ہے ۔یوم پاکستان کے موقع پر حریت راہنما سید علی گیلانی نے اپنے جاری پیغام میں حکومت پاکستان ، افواج پاکستان اور عوام کو یوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اور پاکستان وہ ملک ہے جو کشمیر کے حق کے لئے سیسیہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور پوری مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ہے سید علی گیلانی نے پاکستان ، افغانستان اور ایران میں بہتر تعلقات کی امید کا اظہار بھی کیا ہے ۔

مزید : عالمی منظر