نیب کی سپیکر کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری کے بعد اسد قیصرسپیکرمنصب کا جوازکھوبیٹھے ہیں:انجینئرامیرمقام

نیب کی سپیکر کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری کے بعد اسد قیصرسپیکرمنصب کا ...
نیب کی سپیکر کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری کے بعد اسد قیصرسپیکرمنصب کا جوازکھوبیٹھے ہیں:انجینئرامیرمقام

  


پشاور(آن لائن)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو کی سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری کے بعد اسد قیصرسپیکر کے منصب کا جوازکھوبیٹھے ہیں،  فوراً مستعفی ہوجائیں،مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوااسمبلی میں انکے خلاف بھرپورمزاحمت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دوسروں کواصولوں اورمیرٹ کا درس دینے والوں کاایک دفعہ پھرامتحان ہے تلاشی کیلئے تیاررہیں،PML-N کاراستہ خیبرپختونخوامیں اب کوئی نہیں روک سکتا،نوازشریف اب پورے ملک کی ترقی کے ضامن ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک وزیرکوصرف الزامات کی بناپر وزارت بردکیاگیاجبکہ اب ایک چہیتے پرالزامات کے بعدعمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک انکے دفاع میں خم ٹونک کرمیدان میں اترے ہیں جوانکے دوہرے معیارکی عکاسی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام کوبجلی سہولیات اورٹرانسفارمرکی فراہمی پربھی پرویزخٹک صاحب کواعترازہے، میں تواپنی ہی حکومت کے ٹرانسفارمراورسوئی گیس پرسیاست کرکے عوام کومستفید کررہاہوں مگرپرویزخٹک صاحب آپ دوسروں کے منصوبوں پرسیاست چمکاناچھوڑدیں،ایک کونسلرکی ہارس ٹریڈنگ کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس استعمال کرناقابل افسوس اورقابل شرم ہے جس سے تحریک انصاف کے قائدین کاسیاسی مورال واضح ہوتاہے۔

مزید : پشاور