یوم پاکستان کے حوالے سے ایسینا فاونڈیشن میں خصوصی تقریب

یوم پاکستان کے حوالے سے ایسینا فاونڈیشن میں خصوصی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یوم پاکستان کے حوالے سے ایسینا فاونڈیشن میں ایک خصوصی تقریب ہوئی جہاں بچوں نے اپنی پرفارمنسز کے ذریعے قرار داد پاکستان کی یادوں کوتازہ کر دیا۔پاکستان میں 23 مارچ کا دن انتہائی تزک و احترام سے منایا جاتا ہے ہر کوئی اپنے ہی طریقے سے اس دن کو مناتا ہے، ایسینا فاونڈیشن کے نونہالوں نے یادگار دن وطن کی محبت سے سرشار، پاکستانی ثقافت کے رنگ بکھیرتے ہوئے منایا۔ ایسینا سکول میں زیر تعلیم بچوں نے پاکستان کی ثقافت ، حب الوطنی اور دہشت گردی سے نفرت کواپنی پرفارمنس اور گیتوں میں ڈھال دیا۔
تقریب کے آخر میں امتحانات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ طلبہ کے والدین نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں نہ صرف بچوں کی ذ ہنی صلاحیتوں کو نکھارتی ہیں بلکہ ان میں جذبہ حب الوطنی اور تاریخ سے آگاہی بھی پیدا کرتی ہیں