آئی ایس ایف کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

آئی ایس ایف کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹاگیا جس کے مہمان خصوصی رہنما پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ صاحب تھے۔ اس موقع پر صدر آئی ایس ایف لاہور رانااظہرنواز ، نائب صدراحداعوان اورجنرل سیکرٹری محسن چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری عثمان قریشی، سیکٹرانچارج رائے نقی عباس، سیکٹرانچارج آفان رندھاوا، حافظ جواد سمیت آئی ایس ایف لاہور کے یونیورسٹی اورکالجز کے صدورنے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہرنواز کاکہناتھا کہ پاکستان جس مقصد کیلئے بنایاگیاتھا وہ مقصد آج بھی ادھورا ہے ۔ جنرل سیکرٹری محسن چوہدری کاکہناتھا کہ تمام طلباء کو مل کر جوقرارداد23مارچ1940میں پاس ہوئی تھی۔ آج اُسی قرارداد کو پوری طرح سے نافز العمل کرا نے کی ضرورت ہے۔ جمشید اقبال چیمہ کاکہنا تھا کہ طلباء ہی پاکستان کا مستقبل ہیں اور انہی کو پاکستان کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ انہیں چاہئے کہ ایک ہوکر پاکستان کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں رہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4