نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا عمل شروع ہو گیاہے،عثمان شیخ

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا عمل شروع ہو گیاہے،عثمان شیخ

لاہور(کامرس رپورٹر)بادامی باغ کے ایڈمنسٹریٹر عثمان منان شیخ نے کہا کہ پوری قوم نے یوم پاکستان بھر پور جوش و جذبہ کے ساتھ منایا اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک مضبوط شکل میں سامنے آرہا ہے اور اس کا سہر ا وزیر اعظم میا ں نواز شریف کے سر پر ہے ۔پاکستانی قوم دشمن عناصر کی ان سر گرمیوں کو نا کام بنانے کیلئے پر عزم ہے انشاء اللہ جلد پاکستان سے ان دشمن عناصر کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان میں امن قائم ہو جائے گا حکومت اور پاک فوج مل کران دشمن کا خاتمہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی کا عمل شروع ہو گیا ہے سی پیک سے پورے پاکستان میں خوشخالی کا آغاز ہو گا ور ملک سے مہنگائی،بے روزگاری اور دوسرے بحرانوں کا خاتمہ ہو گا سی پیک، اور دوسرے منصوبوں پر حکومت اور پاک فوج سے مل کر غیر ملکی کوسکیورٹی فراہم کر رہی ہیں تاکہ کوئی بیرونی طاقت ان منصوبوں کو نقصان نہ پہنچا سکے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کامیاب پالیسیوں کو نا کام کرنے والے اب خود ان پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4