ہمیں اپنی کامیابی کیلئے ابھی منزل کا تعین کرنا ہے، احمد یار ہنجرا

ہمیں اپنی کامیابی کیلئے ابھی منزل کا تعین کرنا ہے، احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہاہے کہ قیام پاکستان کا مقصد ایسی سرزمیں کا حصول تھا جسمیں اسلامی عقائد کیمطابق زندگی بسر کی جاسکے، آج کا دن ہمیں محبت ،اخوت کا درس دیتا ہے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

کہ ہم تمام تر اختلافات اور تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کی خدمت اور ترقی کیلئے ہر دم کوشاں و سرگرم رہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سیمیڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے نے کہا کہ ہمیں اپنی کامیابی کے سفر کیلئے منزل کا بھی تعین کرنا ہے تاکہ ہم اپنی توانائیاں اور صلاحیتوں کا استعمال بھر پور انداز میں کرسکیں، آج ہم نے عہد کرنا ہے کہ اپنے ملک اور اپنے شہر کی ترقی کے لئے قدم سے قدم ملا کر چلنا ہے ، مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہے ، ملکی ترقی میں شامل ہونے کیلئے اپنے ملک کی ترقی ضروری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر