حامد سعید کاظمی کواب پیپلز پارٹی چھوڑ دینی چاہیے، تنظیم السعید

حامد سعید کاظمی کواب پیپلز پارٹی چھوڑ دینی چاہیے، تنظیم السعید

ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کاظمی کے استقبال کے لئے آنیوالے تنظیم السعید ، اور تحریک بقائے اسلام کے کارکنان نے کہاہے کہ سید حامد سعید کاظمی کو پیپلز پارٹی چھوڑ کر کسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لینی چاہیے کیونکہ کرپشن پیپلز پارٹی کے کرتے دھرتے ٹھیکیداروں نے کی ہے جبکہ سزا سید حامد سعید کاظمی کو بھگتنا پڑی ہے ایسی جماعت سے تو چھٹکارا حاصل کر لینا ہی بہتر ہے کیونکہ پیپلز پارٹی پر ہر دور میں کرپشن کے الزامات لگے ہیں انہوں نے کہاہے کہ حامد سعید کاظمی کو نا کردہ گناہوں کی سزا ملی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر