شاکر شجاع آبادی کو ایوارڈ دینا خود میرے لیے ایوارڈ ہے، گورنر

شاکر شجاع آبادی کو ایوارڈ دینا خود میرے لیے ایوارڈ ہے، گورنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ادب کے شعبے سے وابستہ محمد شفیع شاکر شجاع آبادی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ شجاع آبادی جیسے شاعر ہمارا سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے نہ صرف سرائیکی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا بلکہ ملک و قوم کا نام بھی روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے شجاع آبادی جیسی شخصیت کو ایوارڈ دینا خود (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
ایک ایوارڈ ہے۔ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ میں شجاع آبادی کے بیٹے کو روزگار کی فراہمی کے لیے ذاتی طور پر وزیر اعظم سے بات کروں گا ۔