سید سجاد کاظمی کی پہلی برسی، شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں تقریب

سید سجاد کاظمی کی پہلی برسی، شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں تقریب

ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک بقائے اسلام پاکستان کے زیر اہتمام جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی ، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی کے بھائی سید جاوید سعید کاظمی کے والد صاحبزادہ سید سجاد سعیدکاظمی کی پہلی برسی منائی گئی اس سلسلے میں شاہی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

عید گاہ خانیوال روڑ میں تقریب منعققد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ سید سجاد سعید کاظمی کے صاحبزادے سید جاوید سعید کاظمی نے کی اس موقع پر سید مظہر سعید کاظمی ، سید ارشد سعید کاظمی علامہ فااروق خان سعیدی ، علامہ قاری فیض بخش رضوی ، خواجہ غلام فرید کوریجہ ، مفتی غلام مصطفی رضوی، خواجہ محمد عثمان ، علامہ سید رمضان شاہ فیضی ،مخدوم، راجن بخش گیلانی ،سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی نے کہاہے کہ اولیا ء اللہ کے آستانے امن و امان کے آشیانے ہیں اشاعت اسلام میں اولیاء اللہ کا اہم کردار ہے جنہوں نے تصوف اور رواداری کا درس دیا انہوں نے کہاہے کہ علامہ سید سجاد سعید کاظمی سچے عاشق رسول تھے جنہوں نے ساری زندگی تبلیغ اسلام اور عشق رسول میں گذاری۔ قاری محمد اجمل ، قاری محبوب احمد چشتی ، قاری حقنواز ، محمد ریاض مہروی ، ملک عبد المصطفی ، پیر فیصل شاہ ، امین ساجد ، قاعی عبد الغفار سعیدی ، میرن احمد ہاشمی ، علامہ منسوب الہی ، سید نیاز بخاری ، علامہ صادق سیرانی ، علامہ سید مح ؁م دفخرالدین ، علامہ مفٹی مختار ، مظہر عباس بخاری ، یونس خان جتوئی ، سیم ممتاز ایڈوکیٹ ، تابش الوری ، اظہر صادق ، علامہ محمد نواز ، قاری محمد عمر ، فہیم ممتاز ایڈوکیٹ ، احمد سعید ، احمد کلیم ، نے شرکت کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر