ہم زندہ قوم ہیں،یوم پاکستان پر شہر بھر میں تقریبات اور ریلیاں

ہم زندہ قوم ہیں،یوم پاکستان پر شہر بھر میں تقریبات اور ریلیاں

لاہور (جنرل رپورٹر)ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت میں بھی یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،سیاسی و سماجی جماعتوں کے زیر اہتمام تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام،کیک کاٹے گئے ،شہریوں کی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت تفصیلات کے مطابقمسلم لیگ(ن)لاہور کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہورمیں یوم پاکستان کے حوالے ایک تقریب پارٹی کے جنرل سیکرٹری لاہور و پنجاب کے ہیلتھ منسٹر خواجہ عمران کی نذیر کی صدارت میں ہوئی ،جس میں لاہور کے لارڈ میئر کرنل مبشر جاویدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے حق میں قراردادیں بھی منظور کی گئیِ یوم پاکستان کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی،چوہدری محمد شہباز ،اختر رسول، کنول لیاقت،شیخ عرفان اقبال،رابعہ فاروقی نے خطاب کیا جبکہ ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین،حاجی اللہ رکھا،چیئرمین میاں سلیم،جاسم اسلام بٹ،میاں عثمان ، رانا احسن شرافت،علی عدنان چوہدری،حافظ محمود الحسن، طارق وسیر،رائے لیاقت ،نسیم بانو، ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد، بی بی وڈیری،سعدیہ تیمور،چاچی فرخندہ ، سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں2025ء تک پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ یوتھ فورم فار کشمیر کے زیر اہتمام یوم پاکستان قومی جو ش و جذبہ اور تجدید عہد کے طورپر منایا گیااور تکمیل پاکستان ....کشمیر بنے گا پاکستان ریلی و کنونشن کا انعقاد کیا گیا ،اس موقعہ پر لاہور پریس کلب سے مینارپاکستان تک موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ،جس کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی جبکہ ریلی میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ،تحریک انصافیوتھ ونگ،پیپلز یوتھ ونگ،جماعت اسلامی یوتھ ونگ اور مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام بختیار لیبرہال لاہور میں ایک خصوصی تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا اور وطن عزیز میں آزادی پاکستان کی تکمیل کے لئے خصوصی دعا کی گئی اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل، چوہدری محمد انور،اکبر علی خان، یوسف بلوچ،اْسامہ طارق، خوشی محمدکھوکھر ،نیاز خان، جاوید اقبال خان ودیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو صبا صادق کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میںیوم پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 77ویں یوم پاکستان کے سلسلے میں بیورو میں مقیم بچوں کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیاگیا۔ شکاگو یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے وفد نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق، ڈائریکٹر پروگرام تانیہ ملک اور بیورو میں مقیم بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مسلم لیگ ہاؤس میں یوم قرارداد پاکستان کے سلسلہ میں میاں محمد منیر آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ لاہور کے زیر صدارت میں تقریب ہوئی جس میں مسلم لیگ پنجاب و لاہور کے عہدیداران و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں یوم قرارداد کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب میں آمنہ الفت سابق ایم پی اے، ،شیخ عمر حیات ، سجاد بلوچ،انجینئر شہزادالہٰی،قیصر رشید، سہیل چیمہ، کنول نسیم،پروین سکندر گل،ناصر رمضان گجر،،رانا ریاض،بیگم حامد رانا،ثروت رضا،تبسم ناز، نگہت رانا،زیبا احسان،،ثمرین تاج،اشفاق فرزند بھٹی،،اعجاز چوہدری،وسیم رومی، شہزاد خان،لیاقت بٹ، رانا حنیف، حامد خان ،اشرفگجر،گلشن ،سمیرانواز و دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1