مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا،حاجی بشارت علی

مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا،حاجی بشارت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے نو منتخب چیئرمین ،معروفتاجرحاجی بشارت علی ،وائس چیئرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ نے یوم پاکستان کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات سے چاہتے ہیں۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر‘ کشمیری عوام کی اْمنگوں کے عین مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہی حل ہو سکتا ہے یہی حل علاقائی سلامتی اور خطے میں پائیدار امن کی واحد بنیاد ہے۔