اقبال ٹاؤ ن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری ٹی وی پر پریڈ نہ دیکھ سکے

اقبال ٹاؤ ن میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،شہری ٹی وی پر پریڈ نہ دیکھ سکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشی یوم پاکستان کی پریڈ دیکھنے سے محروم، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کامران، مہران بلاک اور کریم بلاک کے عوام سراپا احتجاج۔ کامران، کریم اور مہران بلاک ویلفیئر ایسوسی ایشن علامہ اقبال ٹاؤن نے وزیراعلیٰ سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ صدر ملک سرفراز کھوکھر، صادق بسرا، پروفیسر رحیم الدین، کامران رندھاوا، فیض رسول، ڈاکٹر رشید نے روزنامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سال بعد بھی لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے ڈبل ہو گئی ہے۔روزانہ آٹھ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔صدر نے کہا ہے23مارچ کی پریڈ دیکھنے کی قومی سطح پر اپیل کی جا رہی تھی، 8بجے پریڈ شروع ہوئی، سوا آٹھ بجے بجلی بند کر دی گئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن کے رہائشیوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ چار سال سے ہر دو گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، لوڈشیڈنگ کم ہونے کی بجائے ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈشیڈنگ کا تسلسل جاری ہے۔انہوں نے کہا تاریخ ساز قومی پریڈ دیکھنے سے عوام کو محروم کرنے کی سازش کی تحقیقات کی جائیں۔