77برس بعد بھی قرارداد مقاصد کے تقاضے پورے نہ ہو سکے

77برس بعد بھی قرارداد مقاصد کے تقاضے پورے نہ ہو سکے

لاہور(نمائندہ خصو صی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ77برس گزر جانے کے باجود قراداد مقاصد کے تقاضوں کا پورا نہ ہونا لمحہ فکریہ اور افسوسناک امر ہے ملک میں سب سے زیادہ عرصہ اقتدار میں رہنے والی پارٹی اور خاندان نے سب سے زیادہ کرپشن کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو صحیح ٹریک پر لانے کیلئے کرپشن کو خیرباد کہنا ہو ۔دریں اثناء تحریک انصاف کے زیر اہتمام این اے122اورپی پی147کے مختلف علاقوں میں23مارچ کے موقع پر تقاریب منعقد ہوئیں ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے یونین کونسل118میں پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ باجا لائن ،ریلوے کالونی ، گڑھی شاہو اورواشنگ لائن میں یوم پاکستان کے موقع پر کیک کاٹے گئے اور خصوصی دعائیں ہوئیں

مزید : میٹروپولیٹن 1