پاکستان کا قومی منظر نامہ اقلیتی برادری کے بغیر مکمل نہیں ہوتا

پاکستان کا قومی منظر نامہ اقلیتی برادری کے بغیر مکمل نہیں ہوتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر اقلیتی امور وانسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق اور انکی مذہبی و تہذیبی شناخت کا تحفظ قرارداد پاکستان کا اہم پہلو تھاجسے بنیاد بنا کر برصغیر پاک و ہند کی اقلیتی برادری نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علیحدہ وطن کے حصول کی جدوجہد اور قیام پاکستان کے بعد قومی تعمیر و ترقی کے عمل میں بھر پور حصہ لیا۔ انہوں نے یہ بات 77ویں یوم پاکستان کے موقع پر اقلیتی برادری سمیت پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہی۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے قومی وجود کا لازمی جزو ہیں اور پاکستان کا قومی منظر نامہ اقلیتی برادری کے بغیر مکمل نہیں ہوتا ۔