ڈرگ ایکٹ، صوبائی وزیر کا کیمسٹوں کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ

ڈرگ ایکٹ، صوبائی وزیر کا کیمسٹوں کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کے چیئرمین محمد اختر بٹ، پنجاب کے چیئرمین زاھد بختاوری، راولپنڈی کے چیئرمین چوہدری عمران، (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے صدر محمد اسلم زیدی اور نعمان بٹ کی MNA حنیف عباسی اور صوبائی وزیر صحت پنجاب جناب عمران نذیر سے ڈرگ ایکٹ 2017 کے نفاذ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو ھوی جس میں پنجاب بھر کے کیمسٹوں کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا جس میں ڈرگ ایکٹ 2017 کیمسٹوں کے بارے میں سزائیں اور ڈرگ رولز میں کیمسٹوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر صوبائی وزیر صحت نے کیمسٹوں کے تحفظات دور کرنے کا وعدہ کیا. جس پر ہم نے کیمسٹوں کے مسائل کے بارے میں 9 مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ آفیشل میٹنگ میں دے دیا۔صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے کہا کہ سابقہ کوئی ڈرگ سیل لائسینس منسوخ نہیں کیا جائے گا اور ان کو اصل حالت میں برقرار رکھا جائے گا۔

ڈرگ ایکٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر