یوم پاکستان پر ملک کے لئے متحد ہونے کا عزم کرنا ہو گا

یوم پاکستان پر ملک کے لئے متحد ہونے کا عزم کرنا ہو گا

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے 23 مارچ کے حوالے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم سب کومخلص ہوکر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو ایک رہنما قوت بناکر درپیش مسائل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ پاکستان پر قابض حکمرانوں نے ملک کو مشکل ترین حالات سے دوچار کر رکھا ہے تاہم قوم متحد ہوکر بہادری کیساتھ تمام مسائل کا مقابلہ کررہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1