ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء ، لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری قیمتی اشیاء ، لاکھوں کی نقدی، زیورات سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) چور ی ڈکیتی کی مختلف وارداتیں جاری شہری لٹنے پر مجبور پولیس تدارک کرنے میں ناکام۔بی زیڈ تھانہ کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ شہریوں نے اظہار تشویش کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بی زیڈ کے علاقے واپڈا ٹاون میں شہباز کی دکان پر 3موٹر سائیکل سوار مسلح افراد داخل ہوئے او ر اسلح کے زور پر نقدی اور 3موبائل فون مالیتی 1لاکھ 55ہزار لوٹ لیے۔دریں اثناء (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
اسی تھانہ کے علاقہ میں عمر جان سے نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل مالیتی 85ہزار چھین لی۔بی زیڈ کے علاقے میں تیسری واردات کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے اکمل سے موٹر سائیکل او ر نقدی مالیتی 1لاکھ 10ہزار چھین لیے۔نیو ملتان کے علاقے حسین بلاک کے رہائشی عابد کا کہنا ہے کہ اس کے گھر نامعلوم چور داخل ہوئے اور5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات لے اڑے،شاہ رکن عالم کے رہائشی شفیق کے گھر بھی نامعلوم چور وں نے تالے توڑ کر نقدی اور طلائی زیورات مالیتی 3لاکھ 50ہزار چوری کر لیے۔نیو ملتان میں بشیر سے نامعلوم مسلح افراد نے اسلح کے زور پر 13ہزار مالیتی موبائل چھین لیا۔ صدر تھانہ کے علاقے میں غلام شبیر کے گھر نامعلوم چور تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ مالیت کے کپڑے اور دیگر گھریلو سامان لے اڑے اسی طرح ،کوٹلہ وارث شاہ میں طارق کے گھر نامعلوم چور وں نے 25ہزار مالیت کے طلائی زیورات چوری کرلیے۔
وارداتیں