اوقافکے زیر اہتمام زونل ایڈمنسٹریٹر کانفرنس،اہم امور پر گفتگو

اوقافکے زیر اہتمام زونل ایڈمنسٹریٹر کانفرنس،اہم امور پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل ) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجا ب کے زیر اہتمام زونل ایڈمنسٹریٹر کانفرنس نوازش علی سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی زیر صدارت ہوئی ،جس میں ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب ،جملہ ڈائریکٹرز اوقاف ،زونل ایڈمنسٹریٹرز اوقاف پنجاب ودیگر آفیسران اوقاف نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی وصولی آمدن ،توسیع پٹہ جات،ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی،مساجد و مزارات کی سکیورٹی، چھوٹے قیمتی کمرشل پلاٹس کی فہرست ،زیر التواء کورٹ کیسزکے حکم امتناعی خارج کروانے،وقف اراضیات کے انتقالات ،وقف اراضیات کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر بحث کی گئی۔
، قرآن پاک کے شہید اوراق کے معاملات،بنک چالانز سسٹم پر عملدرآمداورتمام زونز اور منیجر ز کی گزشتہ چھ ماہ کی کارکردگی ،کرپشن اور غیرذمہ داران کا تعین کے معاملات زیر بحث لائے گئے ۔اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو سراہا گیااور ناقص کارکردگی والے آفیسران کو ہدایت کی گئی کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔