پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے:سائرہ تارڑ

پرائم منسٹر ہیلتھ پروگرام ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے:سائرہ تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(صباح نیوز)وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پر ائم منسٹر ہیلتھ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن چکاہے، سڑکیں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم ترین کردار ادا کرتی ہیں، سڑک کی تعمیرسے کھیت منڈی کے فاصلے سمٹ جاتے ہیں، پچھلے ستر سالوں میں بجلی کی پیداوار اتنی نہیں بڑھی جتنی ان چار سالوں میں ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے حافظ آباد کے دیہات کولو تارڑ میں نئی سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سائرہ افضل تارڑنے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک روزبروز ترقی کے راستے پر گامزن ہے، مجھے فخر ہے میرا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، پوری دنیا تعریف کر رہی ہے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن چکاہے۔
سائرہ تارڑ