23مارچ ہمیں اتحاد اور اتفاق کا درس دیتا ہے،چودھری اظہر حسین

23مارچ ہمیں اتحاد اور اتفاق کا درس دیتا ہے،چودھری اظہر حسین

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہاکہ 23 مارچ کا دن پاکستانیوں کے لئے ایک تجدید عہد کا دن ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جب تک پاکستان کا وجود کرہ ارض پر قائم رہے گا۔

وطن عزیز افق پر 23 مارچ کا دن روشن ستارے کی طرح چمکتا رہے گا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں اتحاد اور اتفاق کا درس دیتا ہے مگر قومی المیہ ہے کہ چند خاندانوں نے آزادی حاصل ہونے کے بعد سے ہی پاکستان کے اقتدار پر قبضہ کیاہوا ہے اور ان کرپٹ اور کمیشن مافیا حکمرانوں نے پاکستان کی نسلوں کے مستقبل کو تباہ کر دیا ہے اور ہماری آنے والی نسل 23 مار چ کی حقیقی اہمیت کو بھول چکی ہے لیکن اب بہت جلد ملکی دولت لوٹنے والے انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1