بھگت سنگھ ،راج گورواور سکھ دیوکی 86 ویں برسی پر شمعیں روشن

بھگت سنگھ ،راج گورواور سکھ دیوکی 86 ویں برسی پر شمعیں روشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کے زیراہتمام برصغیر پاک و ہند کے عظیم انقلابی رہنما بھگت سنگھ ،راج گورواور سکھ دیوکی 86 ویں برسی پر شمعیں روشن کی گئیں عبدالرشید قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سرپرست اعلیٰ بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشن کی قیادت میں بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ اس تقریب سے بھگت سنگھ کے فیملی ممبران سردار حکومت سنگھ ملہی، میڈیم گورجیت دھت، بہے سنگھ سندھو، کرن جیت سنگھ، سردار سکھ ویندرسنگھ سانگا ایڈووکیٹ نے ٹیلی فونک خطاب کیا عاصمہ جہانگیر، محمد اکرام چودھری، پرویز عنایت ملک، رانا ضیاء عبدالرحمن ایڈووکیٹ، راجہ ذوالقرنین ایڈووکیٹ، جلیل احمد خان اوٹھی ایڈووکیٹ، غلام اللہ خان جوئیہ ایڈووکیٹ، این اے بٹ ایڈووکیٹ، سید شمشاد حسین قادری، کامریڈ شفیع، احمد شفیق، سیٹھ بشیر احمد ، محمد حنیف گورائیہ، میاں محمد بشیر ایڈووکیٹ، خان امان اللہ خان ایڈووکیٹ سا بق صوبائی وزیر، کاشف محمود سلیمانی ایڈووکیٹ، رانا عباد احمد، محمد اقبال محمد ایڈووکیٹ، سیف اللہ سیف، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، مولانا محمد عباس سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھگت سنگھ راج گرو اور سکھ دیو جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔