یونیک گروپ آفانسٹی ٹیویشنز کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیویشنز کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد یونیک کا لج کے ڈاکٹر نثار آڈیٹوریم میں کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچھلانہ،قومی کرکٹر محمد رضوان ،فیزیکل ٹرینرپاکستان کرکٹ ٹیم صبوراحمد،ڈی جے بٹ ،ریکٹر یوجی آئی امجد علی خان، یونیک سٹاف ، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب کے موقع پر یونیک کے طلباؤ طالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے مختلف ڈرامے،ترانے ،ٹیبلواور ملی نغمے پیش کیے۔صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچھلانہ نے اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان مسلمانوں کے اتحادویگانگت کی زندہ مثال ہے۔یہ دن تجدید عہد کا دن ہے ہر طبقہ فکر کے لوگ پاکستان کی ترقی کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اتحادویگانگت اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے تاکہ ہم ہردشمن کو شکست دے سکیں۔تقریب کے اختتام پر ریکٹر یونیک گروپ امجد علی خان نے مہمانان کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔