یونین کونسل شاہ دی کھوئی کو جلد ماڈل دیہات میں بدل دیں گے :پرویز چودھری

یونین کونسل شاہ دی کھوئی کو جلد ماڈل دیہات میں بدل دیں گے :پرویز چودھری

لاہور(فورم :دیبا مرزا : تصاویر علی رضا: اہتمام آصف شاہ) وائس چئیرمین یونین کونسل 220و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ محمد پرویز چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنماؤں میاں حمزہ شہباز شریف اورخواجہ احمد حسان کی خصوصی کاوشوں اور راہنمائی سے یونین کونسل شاہ دی کھوئی کو ایک ماڈل دیہات بنانے کی طرف گامزن ہیں قیادت کی خصوصی شفقت اور فنڈز کی وجہ سے اس یونین کونسل کو جلد ہی ایک مثالی یونین کونسل بنا دوں گا یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کے لئے رہنما مسلم لیگ (ن) سید توصیف شاہ کی خصوصی دلچسپی اور کاوشیں بھی حاصل ہیں ان تمام پارٹی رہنماؤں کی وجہ سے یونین کونسل کے اہم علاقوں شاہ دی کھوئی‘وفاقی کالونی جوہر ٹاؤن ‘بی او آر ہاؤسنگ سوسائٹی ‘عبداللہ گارڈن سمیت اہم آبادیوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے جن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ ‘ نئے ٹیوب ویل ‘ نیا سیوریج سسٹم اور پی سی سی پیچ ورک جیسے اہم کام بھی کروائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’پاکستان فورم ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ محمد پرویز چودھری ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری یونین کونسل کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت جن میں میاں حمزہ شہباز شریف ‘مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان اور رہنما مسلم لیگ (ن) سید توصیف شاہ گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ وائس چیئرمین نے بتایا کہ اس وقت پوری یونین کونسل کے عوام کے لئے بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھا دیا گیا ہے عبداللہ ٹاؤن میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا دیا گیا ہے شاہ دی کھوئی کے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بلا رکاوٹ یقینی بنانے کے لئے نیا ٹیوب ویل لگا دیا گیا ہے جبکہ نیا سیوریج سسٹم بھی لگایا جارہا ہے اسی طرح سے وفاقی کالونی موڑ پر بھی سیوریج سسٹم بوسیدہ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے وہاں پر پانی کھڑا رہتا تھا وہاں کے عوام کی سہولت کے لئے نیا سیوریج سسٹم بچھایا جارہا ہے جبکہ مختلف علاقوں کی سڑکوں کا پیچ ورک شاہ دی کھوئی سے امام بارگاہ تک مسجد تقوی والی روڈ اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام کروائے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل کے عوام کو صحت کی سہولیا ت بھی ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے لئے ڈسپنسری اور مابئل ہیلتھ یونٹ اور آئی کیمپ جیسے کام وقفے وقفے سے کئے جاتے ہیں اس ماہ کے اختتام یا پھر اپریل کے آغاز میں مشیر وزیر اعلی خواجہ احمد حسان کی خصوصی کاوش سے ایک بہت بڑا آئی کیمپ ڈیرہ صاحب مدرسہ محمد پرویز شاہ دی کھوئی پر لگایا جائے گا جہاں پر موتییے کا آپریشن اور عینکیں بھی مفت غریب لوگوں کو دی جائیں گی اور آنکھوں کی قیمتی سے قیمتی ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی جس کا مقصد علاقے کے لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات بھی مہیا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں قیادت کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں سے ٹکٹ عطا کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1